سکھر: سندھ کے شہر سکھر میں حسینی روڈ پر مہندم ہونے والی 3 منزلہ رہایشی عمارت کے ملبے سے مزید 3 لاشیں نکال لی گئیں، ملبے تلے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سکھر میں حسین روڈ پر تین منزل عمارت منہدم ہو گئی تھی، جس کے ملبے تلے آ کر چھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، 2 خواتین اور ایک بچے کی لاشیں کل نکالی گئی تھیں جب کہ آج مزید تین لاشیں نکالی گئیں۔
ریسکیو ذرایع کا کہنا ہے کہ اب تک ملبے سے 6 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، جب کہ 16 افراد اس حادثے میں زخمی ہوئے ہیں، جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز سکھر کے گنجان آباد علاقے حسینی روڈ پر واقع 4 منزلہ رہایشی عمارت اچانک گر گئی تھی، بلڈنگ میں ایک ہی خاندان کے کئی گھرانے رہایش پذیر تھے، عمارت کے گراؤنڈ فلور پر الماری کی 2 دوکانیں بھی تھیں جس میں موجود افراد بھی عمارت کے منہدم ہونے کی صورت میں ملبے تلے دب گئے تھے۔
سکھر میں عمارت گر گئی، دو خواتین اور ایک بچہ جاں بحق
شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر چار افراد کو زخمی حالت میں نکال کر سول اسپتال سکھر منتقل کیا تھا جب کہ ضلعی انتظامیہ کے پاس بھاری مشینری نہ ہونے کے باعث ریسکیو کے کام میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، جس پر ڈی سی سکھر کو فوج طلب کرنی پڑی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ابھی بھی متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، جب کہ ریسکیو آپریشن پچھلے تقریباً 15 گھنٹوں سے جاری ہے۔
The post سکھر: منہدم رہایشی عمارت کے ملبے سے مزید 3 لاشیں نکال لی گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MQ4g4t
No comments:
Post a Comment