اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نیا سال معاشی استحکام،عام آدمی کی خوشحالی کاسال ہو گا، وزیراعظم کے جراتمندانہ فیصلوں کے ثمرات جلد عوام تک پہنچیں گے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نئے سال کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا نیا سال معاشی استحکام،عام آدمی کی خوشحالی کاسال ہو گا، عوام کی زندگیوں میں خوشیوں، خوشخبریوں اور خوشحالی کا وقت آرہا ہے، انشااللہ ان کی امیدیں اورامنگیں پوری ہوں گی۔
نیا سال قومی ترقی، معاشی استحکام،عوامی فلاح اور خصوصاً عام آدمی کی خوشحالی کا سال ہو گا۔پاکستان کے عوام نے جن مشکل حالات کا سامنا کیا اب انکی زندگیوں میں خوشیوں،خوشخبریوں اور خوشحالی کا وقت آرہا ہے۔انشاءاللہ انکی امیدیں اور امنگیں پوری ہوں گی۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 1, 2020
وزیراعظم نےجراتمندانہ فیصلوں سےمعیشت درست سمت پرڈال دی ہے، ان فیصلوں کے ثمرات آنیوالےماہ و سال میں عوام تک پہنچیں گے، اللہ سے دعا ہے نیا سال امن اور سلامتی لائے،آمین۔
وزیراعظم عمران خان نے مشکل اور جراتمندانہ فیصلوں سے ملکی معیشت درست سمت پر ڈال دی ہے۔ان فیصلوں کے ثمرات آنے والے ماہ و سال میں عوام تک پہنچیں گے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ نیا سال پاکستان اور دنیا بھر میں بسنے والوں کے لیے امن اور سلامتی لائے۔ آمین
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 1, 2020
خیال رہے ملک بھر میں نئے سال کا استقبال پرجوش انداز میں کیاگیا، شہر شہر آتش بازی اورجشن منایاگیا۔
The post نیا سال معاشی استحکام اور عام آدمی کی خوشحالی کا سال ہوگا، فردوس عاشق اعوان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MKFh2q
No comments:
Post a Comment