بجلی کمپنی کا 1 کروڑ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا اعلان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 31 December 2019

بجلی کمپنی کا 1 کروڑ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا اعلان

ریاض : سعودی حکام نے عوام کی سہولت کےلیے ملک بھر میں اسمارٹ بجلی میٹر نصب کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2020 کے تحت عوام کی سہولت کےلیے ملک بھر میں اصلاحاتی و ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں تاہم سعودی حکام نے رواں برس عوام کی ایک اور مشکل آسان کرنے کا اعلان کردیا۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی بجلی کمپنی نے ملک بھر میں اسمارٹ میٹرز کی جلد تنصیب کا اعلان کیا ہے جس کی بدولت عوام لمحہ لمحہ اس بات سے واقف ہوسکے گی کہ وہ نے کتنی بجلی استعمال کررہے ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نئے بجلی میٹرز متعدد خصوصیات کے حامل ہوں گے جس کی مدد صارفین بجلی کے فضول خرچ کو خود کنٹرول کرسکیں گے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نئے میٹرز کی تنصیب کے بعد عوام کو بجلی سے متعلق تمام تفصیلات تک باآسانی رسائی ہوگی جس کے باعث بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری سے کام لے سکیں گے۔

بجلی کمپنی نے سعودی خبر رساں ادارے تواصل کو بتایا کہ کسی بھی صارف سے اسمارٹ میٹر کی لاگت وصول نہیں کی جائے گی، کمپنی اپنے خرچ پر میٹر نصب کرائے گی۔

سعودی بجلی کمپنی نے 19 دسمبر 2019ء کو معاہدہ کرکے یہ اعلان کیا تھا کہ جلد ہی 9.5 ارب ریال کی لاگت سے ملک بھر میں ایک کروڑ اسمارٹ بجلی میٹرز نصب ہوں گے۔

بجلی کمپنی کے مطابق ان میں 30 لاکھ سے زیادہ میٹرز سعودی ساختہ ہوں گے۔

The post بجلی کمپنی کا 1 کروڑ اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کا اعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2toXPOL

No comments:

Post a Comment