نئے سال کا آغاز، ٹرمپ نے مبارکباد کے بجائے دھمکی دے ڈالی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 31 December 2019

نئے سال کا آغاز، ٹرمپ نے مبارکباد کے بجائے دھمکی دے ڈالی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سال کے آغاز پر ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دے ڈالی، یہ دھمکی عراق میں امریکی سفارت خانے پر حملے کے تناظر میں سامنے آئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا اور عراق میں امریکی سفارت خانے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ان حملوں میں ایران ملوث ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکی تنصیبات پر انسانی جانوں کے ضیاع اور نقصان کا ذمہ دار ایران ہوگا، ایسی صورت میں ایران بہت بڑی قیمت چکائے گا، یہ کوئی انتباہ نہیں بلکہ دھمکی ہے، نیا سال مبارک ہو۔

امریکی صدر نے ٹوئٹ میں کہا کہ عراق میں امریکی سفارت خانہ محفوظ ہے اور گھنٹوں رہا ہے، حملے کے فوری بعد مہلک ترین جدید ہتھیاروں سے لیس ہمارے جنگجو فوری موقع پر پہنچے، ہماری درخواست پر فوری ردعمل دینے پر عراقی صد اور وزیراعظم کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز عراق کے دارالحکومت بغداد میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پر دھاوا بول دیا تھا، مظاہرین کے حملے پر اسٹاف نے سفارت خانہ خالی کردیا تھا، تاہم جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ مالی نقصان اٹھانا پڑا۔

سفارت خانے کے باہر مظاہرین نے امریکا مخالف نعرے بازی کی، سفارت خانے میں نصب سیکیورٹی کیمرے بھی اتار لیے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں امریکی فضائی حملے میں 25 ایران نواز جنگجو ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے تھے۔ امریکا نے الزام عائد کیا ہے کہ ان حملوں کے ردعمل میں ایران امریکی اہلکاروں کو نشانہ بنانے کو کوشش کررہا ہے۔

The post نئے سال کا آغاز، ٹرمپ نے مبارکباد کے بجائے دھمکی دے ڈالی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35fE4GN

No comments:

Post a Comment