لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے فاسٹ بولر اعزاز چیمہ کو چیمپئن بولر قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اعزاز چیمہ نے دو روز قبل قائداعظم ٹرافی کے اختتام کے موقع پر فرسٹ کلاس کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ وقار یونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعزاز چیمہ کے لیے اپنے پیغام میں کہا کہ اعزاز چیمہ ایک چیمپئن پروفیشنل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شاندار کیریئر پر اعزاز چیمہ کو مبارکباد دیتا ہوں، اعزاز چیمہ پر مجھے فخر ہے۔ اعزاز چیمہ نے قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کی، جس نے دو روز قبل کراچی میں فائنل میں ناردرن کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ قائداعظم ٹرافی کے اختتام کے موقع پر اعزاز چیمہ نے فرسٹ کلاس سے بھی ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا۔
رائٹ آرم فاسٹ بولر اعزاز چیمہ نے قائد اعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کی، اعزاز چیمہ نے 140 فرسٹ کلاس میچز میں 572 وکٹیں حاصل کیں۔ 40 سالہ اعزاز چیمہ نے 7 ٹیسٹ اور 14 ون ڈے میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
15 ستمبر 2011 کو زمبابوے کے خلاف بولاوایو میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے اعزاز چیمہ نے ٹیسٹ میچوں میں 31 اعشاریہ 90 کی اوسط سے 20 وکٹیں حاصل کیں۔ اعزاز چیمہ نے 14 ایک روزہ بین الاقومی اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی اور بالترتیب 23 اور 8 وکٹیں لیں۔
واضح رہے اعزاز چیمہ 2012 میں مصباح الحق کی قیادت میں ایشیا کپ جیتنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔ ایشیا کپ کے فائنل میں جب بنگلہ دیش کو آخری اوور میں جیت کے لیے صرف 9 رنز درکار تھے تو اعزاز چیمہ نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان رنز کا کامیابی سے دفاع کیا تھا اور ٹیم کو 2 رنز سے فتح دلوائی تھی۔
The post وقار یونس فاسٹ بولر اعزاز چیمہ کے معترف ہوگئے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2rLH1kP
No comments:
Post a Comment