نئی دہلی : بھارتی اداکارہ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو ہتھوڑے کے متعدد وار کرکے قتل کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی 42 سالہ تامل اداکارہ ایس دیوی بھارتی شہر چنئی میں اپنی بہن کے گھر اپنے سابق بوائے فرینڈ پر ہتھوڑے سے تشدد کا نشانہ بنایا یہاں تک وہ ہلاک ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی دل دہلا دینے والی واردات 30 دسمبر 2019 کو پیش آئی تھی جس کے بعد اداکارہ نے خود کو رضاکارانہ طور پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
پولیس کے مطابق پولیس نے اداکارہ کے شوہر بی شنکر اور بہن ایس لکشمی اور لکشمی کے شوہر کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس کے مطابق 38 سالہ ایم روی نامی شخص کا اداکارہ کے ساتھ تعلق رہا تاہم اداکارہ نے بعد میں اس کے ساتھ لاتعلقی اختیار کرلی تھی تاہم مقتول روی لاتعلقی کے باوجود اداکارہ کے ساتھ تعلق قائم کرنے پر بضد تھا۔
اداکارہ ایس دیوی نے روی کی ضد سے تنگ آکر روی کو منصوبہ بندی کے تحت اپنی بہن کے گھر مدعو کیا اور ہتھوڑے کے متعدد وار کرکے اس کا سر کچل دیا۔
بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے اپنی شادی شدہ زندگی کے دوران مقتول کے ساتھ تعلقات استوار کیے تھے جس کا علم اداکارہ کے شوہر اور اہل خانہ کو بھی علم ہوگیا تھا تاہم انہوں نے ایس دیوی کو روی سے تعلق ختم کرنے پر راضی کرلیا تھا۔
پولیس کے مطابق اداکارہ نے اپنے شوہر، بہن اور بہنوئی کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے تحت روی کو گھر پر بلایا اور دیگر لوگوں نے بھی روی کو قتل کرنے میں اس کا ساتھ دیا۔
The post اداکارہ کے ہاتھوں سابق بوائے فرینڈ قتل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/39sdsWk
No comments:
Post a Comment