سعودی عرب کے بینکوں میں رقم جمع کروانے والے ہوشیار! - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 31 December 2019

سعودی عرب کے بینکوں میں رقم جمع کروانے والے ہوشیار!

ریاض: سعودی عرب میں بینک میں رقم جمع کرواتے ہوئے اکاؤنٹ ہولڈر کو بتانا ہوگا کہ رقم کہاں سے حاصل ہوئی۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ بینک قوانین و ضوابط کے مطابق کھاتے داروں کے لیے یہ بتانا لازمی ہے کہ اکاؤنٹ میں جمع کروائی جانے والی رقم کہاں سے اور کیسے حاصل ہوئی ہے؟

پراسیکیوشن نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کھاتے دار نے آمدنی کے ذرائع کی نشاندہی میں غلط بیانی سے کام لیا یا غلط معلومات فراہم کیں تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

پبلک پراسیکیوشن کے مطابق منی لانڈرنگ کا جرم ثابت ہوجانے پر 70 لاکھ ریال تک جرمانہ یا 15 برس تک قید یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منی لانڈرنگ میں استعمال ہونے والی رقم بھی ضبط کرلی جائے گی۔

The post سعودی عرب کے بینکوں میں رقم جمع کروانے والے ہوشیار! appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36dyKF3

No comments:

Post a Comment