جذبہ ایمان، مسلم خاتون باڈی بلڈر نے مختصر لباس ٹھکرا دیا، فاتح قرار - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 31 December 2019

جذبہ ایمان، مسلم خاتون باڈی بلڈر نے مختصر لباس ٹھکرا دیا، فاتح قرار

ڈھاکہ: بنگلادیش میں ہونے والی خواتین کی باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ مکمل لباس پہن کر مسلز کی نمائش کرنے والی 19 سالہ مسلمان لڑکی نے جیت لی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلادیش میں پہلی وویمن باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں ملک بھر کی 29 لڑکیوں نے حصہ لیا۔ ابتدائی طور پر باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ انتظامیہ نے حصہ لینے والی لڑکیوں کے لیے خصوصی ڈریس کوڈ کا اعلان کیا تھا، تاہم بعد ازاں ڈریس کوڈ کے ضابطے کو معطل کیا گیا۔

مسلم اکثریتی ملک ہونے کی وجہ سے باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی لڑکیوں کو اپنی پسند کا لباس پہننے کی اجازت دی گئی جبکہ حصہ لینے والی لڑکیوں کے مختصر لباس کی شرط بھی ختم کی گئی تھی جس کے بعد زیادہ تر حصہ لینے والی لڑکیاں مکمل لباس پہن کر شریک ہوئیں۔

مقابلے میں حصہ لینے والی زیادہ تر خواتین مسلمان تھیں تاہم دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والی لڑکیوں نے بھی مقابلے میں حصہ لیا۔ چیمپئن شپ کی فاتح 19 سالہ مسلمان لڑکی اہونا رحمان کو دیا گیا جنہوں نے مکمل لباس میں شرکت کی تھی۔

اہونا رحمان نے پینٹ شرٹ پہن کر مقابلے میں حصہ لیا تھا اور انہوں نے سب کے سامنے اپنے مسلز کی نمائش کی جس کے بعد انہیں فاتح قرار دیا گیا۔ اہونا رحمان نے اپنی جیت پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے لباس کے معاملے میں دی گئی رعایت کو بھی سراہا۔

اہونا کا کہنا تھا کہ مکمل لباس پہن کر شرکت کرنے کی وجہ سے اب زیادہ لڑکیاں اس چیمپئن میں حصہ لیں گی اور وہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھیں گی۔

The post جذبہ ایمان، مسلم خاتون باڈی بلڈر نے مختصر لباس ٹھکرا دیا، فاتح قرار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2tiRt3G

No comments:

Post a Comment