لاہور: جسٹس مامون الرشید نے لاہور ہائیکورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔ جسٹس مامون الرشید نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے جسٹس مامون الرشید سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، لاہور ہائیکورٹ کے ججز، صوبائی وزرا اور اٹارنی جنرل پاکستان نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ جسٹس مامون الرشید لاہور ہائیکورٹ کے 51 ویں چیف جسٹس ہیں۔ وہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔
جسٹس مامون الرشید صرف 2 ماہ 18 دن تک لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس رہیں گے۔
2 ماہ 18 دن بعد جسٹس قاسم خان ان کی جگہ لیں گے، جسٹس قاسم خان 18 مارچ سنہ 2020 میں بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے اور وہ اگلے ایک سال 4 ماہ تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔
The post جسٹس مامون الرشید نے بطور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ حلف اٹھا لیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37unUuS
No comments:
Post a Comment