اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں۔ حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ ہم سب ایک صحت مند پاکستان کے لیے یکجان اور پرعزم ہیں۔ عوام سے اپیل ہے کہ انسداد پولیو مہم کے ذریعےاس موذی مرض پر قابو پانے میں کردار ادا کریں اور معاشرے کو صحت مند بنائیں۔
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک کو پولیو سے نجات دلانے کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔ ہم سب ایک صحت مند پاکستان کیلئے یکجان اور پرعزم ہیں۔عوام سے اپیل ہے کہ انسدادِ پولیو مہم کے ذریعےاس موذی مرض پر قابو پانے میں کردار ادا کریں اور معاشرے کو صحتمند بنائیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 14, 2019
انہوں نے کہا کہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا اشد ضروری ہے۔ اس ضمن میں عوام میں مزید آگاہی اور شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔ پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ان پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں جو شدت پسندوں کے ہاتھوں نشانہ بننے کے باوجود اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔
بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا اشد ضروری ہے۔اس ضمن میں عوام میں مزید آگاہی اور شعور بیدار کیا جا رہا ہے۔پولیو ویکسین کے قطرےصحتمند پاکستان کی ضمانت ہیں ۔اُن پو لیو ورکرز کو سلام پیش کرتے ہیں جو شدت پسندوں کے ہاتھوں نشانہ بننے کے باوجود اپنے فرائض تندہی سے انجام دے رہے ہیں۔
— Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) December 14, 2019
خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں جان دینے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں، پولیو پر قابو نہ پایا گیا تو عالمی سطح پر مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ اگر کسی وجہ سے ورکر آپ کی دہلیز تک نہ پہنچیں تو مائیں خود اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے لے کر جائیں، ہم سب کو پولیو کے خاتمے کے لیے کام کرنا چاہیئے۔
مجموعی طور پر رواں برس ملک بھر میں پولیو کیسز میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اب تک سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 98 ہوگئی ہے، یہ شرح سنہ 2015 سے بھی زیادہ ہے جب ملک میں 54 پولیو کیسز رپورٹ کیے گئے۔
صرف خیبر پختونخوا میں ریکارڈ کیے گئے پولیو کیسز کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔ 14 کیسز سندھ میں، 7 بلوچستان اور 5 پولیو کیسز پنجاب میں سامنے آچکے ہیں۔
The post پولیو ویکسین کے قطرے صحت مند پاکستان کی ضمانت ہیں: فردوس عاشق اعوان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PjxdXY
No comments:
Post a Comment