لندن: سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کو ایک نہیں کئی بیماریوں کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لندن کے رائل برامپٹن اسپتال میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا گیا، معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو ایک نہیں کئی بیماریاں لاحق ہیں، اے آر وائی نیوز نے میڈیکل رپورٹ حاصل کر لی۔
رپورٹ کے مطابق نواز شریف کو بہ ظاہر آئی ٹی پی کی بیماری ہے جس کی وجہ سمجھ نہیں آ رہی ہے، پلیٹ لیٹس کا معاملہ کنٹرول میں نہ آیا تو ٹوکسی کولوجی اسکریننگ کی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عدالتی وقت ختم ہونے پر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ لاہور ہائی کورٹ آفس نے وصول نہیں کی تھی، آج جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نواز شریف کے وکیل امجد پرویز میڈیکل رپورٹ آج جمع کرائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کل جمع کرانے کی ہدایت
سابق وزیر اعظم کی صحت پر رپورٹ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے تصدیق شدہ ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس مستحکم کرنے کے لیےعلاج جاری ہے، محفوظ علاج کے لیے 50 ہزار سے ڈیڑھ لاکھ پلیٹ لیٹس ہونے چاہئیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو دل میں خون کی شریانوں میں مسائل کا بھی سامنا ہے، بائی پاس کے بعد نواز شریف کی طبیعت بہتر ہے مگر شریانوں میں مسائل ہیں، نواز شریف کے دل کی ایم آر آئی بھی ہو رہی ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نواز شریف کو دن میں 2 مرتبہ واک بھی کرنی چاہیے، نواز شریف کے مرض کی مکمل تشخیص کا عمل بھی جاری ہے۔
The post نواز شریف کو ایک نہیں کئی بیماریوں کا سامنا، لندن میں طبی معائنہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34lOTqc
No comments:
Post a Comment