اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ ہوگئے ، دورے کے دوران عمران خان سعودی فرمانروااورولی عہدسےملاقاتیں کریں گے جبکہ مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺپرحاضری بھی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورےپرسعودی عرب روانہ ہوگئے ، جہاں وہ سعودی فرمانروااورولی عہدسےملاقاتیں کریں گے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺپرحاضری بھی دیں گے۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ دوطرفہ تعلقات کا تسلسل ہے، دورےمیں باہمی تعاون اورخطے کی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔
یاد رہے وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ بحرین ، سوئٹزرلینڈ اور ملائیشیا کے دورے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم15 دسمبر سے 21 دسمبر تک 3غیر ملکی دورے کریں گے، عمران خان 16 دسمبر کو 2 روزہ دورے پر بحرین ، 17 دسمبرکو 2روزہ دورےپرسوئٹزرلینڈجائیں گے، جہاں وہ جنیوا میں پناہ گزینوں پرعالمی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔
مزید پڑھیں : مہاجرین پر کانفرنس ، وزیراعظم عمران خان 17 اور 18 دسمبر جنیوا جائیں گے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان 19 دسمبر کو 3روزہ دورے پر ملائشیا جائیں گے اور 21 دسمبر کو وطن واپس پہنچیں گے۔
خیال رہے کہ رواں سال اکتوبر میں وزیراعظم عمران خان خلیج میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر ریاض پہنچے تھے، شاہ خالد ایئر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض نے ان کا استقبال کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کی تھیں۔
The post وزیراعظم عمران خان سعودی عرب روانہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/35ozIhi
No comments:
Post a Comment