لاہور: شائقین کرکٹ پاکستان سپر لیگ کے سیزن فائیو کے آغاز کا بے چینی سے منتظر ہیں، جبکہ اسٹیڈیم میں کاؤنٹ ڈاؤن کلاک بھی نصب کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال جو پاکستان کرکٹ کے لیے خوشگوار رہا اور عالمی کرکٹ بحال ہوئی وہیں 2020 میں بھی شائقین کرکٹ کھیل کا میدان آباد اور رنگوں سے بھرا دیکھیں گے۔
پاکستان سپر لیگ کاؤنٹ ڈاؤن کلاک لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کے مرکزی دروازے پر نصب کردیا گیا ہے۔
پی ایس ایل سیزن فائیو کے آغاز میں 50دن باقی رہ گئے ہیں، پی ایس ایل سیزن فائیو 20فروری سے 22مارچ تک جاری رہے گا، لاہور میں فائنل سمیت پاکستان میں 14میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ اگلے سال پی ایس ایل کو مزید وسیع کیا جائے گا۔
پی ایس ایل 5: شائقین کے لیے زبردست خوش خبری
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا گزشتہ روز انٹرویو میں کہنا تھا کہ رواں سال ملک میں پی ایس ایل کے تمام میچز ہورہے ہیں، جبکہ 2021 میں چھ شہروں میں اس میگا ایونٹ کے میچز ہوں گے۔
خیال رہے کہ قومی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپرلیگ کے پانچویں ایڈیشن کا شیڈول تیار کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا۔پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ کراچی جبکہ فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا، رواں سال ہونے والے ایڈیشن کے تمام میچز پاکستان کے چار بڑے شہروں میں کھیلے جائیں گے۔
The post شائقین کرکٹ کو پی ایس ایل کا بے صبری سے انتظار، کاؤنٹ ڈاؤن کلاک نصب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2QxI93M
No comments:
Post a Comment