سری نگر :مقبوضہ کشمیرکے لئے 2019 بھی بھارت کے بہیمانہ ظلم اورریاستی دہشت گردی کا سال رہا اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی میں 210کشمیریوں کوشہیدکردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پانچ اگست سے اب تک مقبوضہ کشمیرمیں لاک ڈاؤن اور پابندیاں برقرارہیں اور لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے نفاذ کو 150 روز ہوگئے ہیں، انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستور بند ہیں۔
ناکہ بندی، محاصرے اور کاروبارکی بندش نے کشمیریوں کی معیشت تباہ کردی ہے اور گھروں میں محصورنئی نسل تعلیم سے محروم ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق دواہزارانیس میں بھارتی فورسزنے خواتین سمیت 210 کشمیریوں کوشہیدکیا، دوہزار سے زائد کشمیری بھارتی فوج کے تشدد سے زخمی ہوئے جبکہ 64 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔
کشمیرمیڈیا سروس کاکہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے 249 گھروں کوتباہ کیا جبکہ پیلیٹ گن کے چھروں سے 827 کشمیریوں کی بینائی متاثرہوئی۔
The post سال 2019 میں بھارتی فورسز نے 210 کشمیریوں کو شہید کیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37slXip
No comments:
Post a Comment