لاہور ہائی کورٹ میں سال 2020 کی پہلی درخواست - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 31 December 2019

لاہور ہائی کورٹ میں سال 2020 کی پہلی درخواست

لاہور : لاہور ہائی کورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کر دیا گیا، جس میں کہا گیا عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں سال 2020 کی پہلی درخواست دائر کردی گئی ، درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج کیا گیا۔

درخواست اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی ، جس میں وفاقی حکومت، اوگرا سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا جبکہ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو رہی ہے۔

دائر درخواست میں کہا گیا اوگرا کو پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سے زائد سلیز ٹیکس وصول کرنے کا اختیار نہیں مگر پٹرولیم مصنوعات پر17 فیصد سے زیادہ سیلز ٹیکس وصول کیا جارہا ہے . پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی بڑھے گی اور عوام پر مزید بوجھ پڑے گا۔

مزید پڑھیں : پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اقدام کالعدم قرار دے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف کیس پہلے ہی سے زیر التوا ہے جسے جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

یاد رہے گذشتہ روز حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ، نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2روپے61پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں2روپے25پیسے، مٹی کےتیل کی قیمت میں3روپے10 پیسےفی لیٹر اضافہ ہوا۔

قیمتوں میں اضافےکےبعدپیٹرول کی قیمت116روپے60 فی لیٹرہائی اسپیڈڈیزل کی فی لیٹرقیمت127 روپے26پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت 99 روپے 45پیسےفی لیٹرہوگئی ہے۔

The post لاہور ہائی کورٹ میں سال 2020 کی پہلی درخواست appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZDJzOr

No comments:

Post a Comment