کراچی: شہر قائد میں بلوچ کالونی پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلوچ کالونی پل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین زخمی ہوگئیں، حادثہ دو گاڑیوں اور موٹرسائیکل میں تصادم کے باعث پیش آیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق نوجوان کی شناخت ذیشان عباسی کے نام سے ہوئی ہے جو موٹر سا ئیکل پر سوار تھا جبکہ زخمی خواتین کی شناخت زینب اور مہک کے نام سے ہوئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثےمیں جاں بحق اور زخمی افراد بہن بھائی ہیں تینوں افراد مجاہد کالونی کے رہائشی ہیں۔ حادثے کا ذمہ دار ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
پاکپتن میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکپتن روڈ پر تیز رفتار ٹرک اور بس میں تصادم ہوا تھا، حادثے میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 14 نومبر کو سیالکوٹ میں پسرور روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا، دو گاڑیوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، متوفیان کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
The post کراچی: بلوچ کالونی پل پر خوفناک حادثہ، بھائی جاں بحق، 2 بہنیں زخمی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2EmnIAY
No comments:
Post a Comment