کراچی: طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کی خبر کا اثر سامنے آ گیا، ایئر پورٹ منیجر عمران خان نے کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ائیر پورٹ کے اطراف موجود کچرا کنڈیوں کا خاتمہ کیا جائے۔
ایئر پورٹ منیجر نے خط میں لکھا کہ فضائی سفر اور جہازوں کو محفوظ رکھنے کے لیے کچرا ایئرپورٹ کے اطراف نہ پھینکا جائے، گندگی کی وجہ سے پرندوں کی آمد و رفت میں اضافہ ہو رہا ہے، جو جہازوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہونے والا نیا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کمشنر کراچی اور ضلعی انتظامیہ کو خطوط لکھے جا چکے ہیں۔ سی اے اے نے طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے بڑھتے واقعات کے لیے ضلعی انتظامیہ کو قصور وار قرار دیا تھا۔
11 دسمبر کو پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہونے والا نیا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا تھا، طیارے کے اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد انجن سے پرندہ ٹکرا گیا تاہم بہ حفاظت طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ اتار لیا گیا۔
اگلے دن پی آئی اے کا ایک اور طیارہ اس وقت حادثے سے بال بال بچا جب لینڈنگ سے قبل طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا۔
The post کراچی ایئر پورٹ منیجر کا کچرا کنڈیوں کے خاتمے کے لیے کمشنر کو خط appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/34nI0ot
No comments:
Post a Comment