کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا آپریشن، 20 افراد زیر حراست - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 14 December 2019

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا آپریشن، 20 افراد زیر حراست

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز نے لائنز ایریا، اے بی سینا لائن، شارع فیصل کے اطراف میں سرچ آپریشن کے دوران 20 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق آپریشن میں 14 سے زائد رینجرز کی گاڑیاں اورالنسا فورس کے اہلکاروں نے حصہ لیا، مخصوص مقامات کے داخلی اورخارجی راستے سیل کر دیے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشن میں مشکوک افراد اور مشکوک گھروں کی تلاشی کا عمل جاری ہے، مشتبہ گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کا موقع پر ہی ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ آپریشن میں بائیومیٹرک مشین کے ذریعہ مشکوک افراد کو چیک کیا جا رہا ہے، خفیہ اطلاعات پر مختلف مقامات پر چھاپے اور تلاشی کا عمل جاری ہے، آپریشن شہر میں امن وامان، پاک سری لنکا ٹیسٹ میچ سے متعلق کیا جا رہا ہے۔

کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 22 ملزمان گرفتار

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 22 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

The post کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا آپریشن، 20 افراد زیر حراست appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38DuDDZ

No comments:

Post a Comment