ہنر مند نوجوان ہر ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں: عثمان بزدار - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 14 December 2019

ہنر مند نوجوان ہر ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں: عثمان بزدار

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہنر مند نوجوان ہر ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں، نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر گھرانوں میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مند نوجوان پروگرام کے لیے ڈیڑھ ارب رکھے
گئے ہیں۔ ایک لاکھ نوجوانوں کو مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق جدید کورسز کروائیں گے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پچھلے ادوار میں ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ سیکٹر پر فوکس نہیں کیا گیا، عدم توجہی پر افرادی قوت ضرورت کے مطابق ہنر مند نہیں بن سکی۔

انہوں نے کہا کہ ہنر مند نوجوان ہر ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں، پروگرام کے تحت 9 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جائے گا۔ نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر گھرانوں میں
بہتری لائی جا سکتی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت 4 ٹیکنیکل یونیورسٹیز پر بھی کام کر رہی ہے، پروگرام کے تحت سی پیک میں نوجوانوں کو روزگار مہیا ہوگا۔ پنجاب حکومت خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

اس سے قبل ایک موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے متعدد ٹھوس اقدامات کیے ہیں، خصوصی تعلیم کے 4 نئے ادارے تعمیر اور 8 اداروں کو اپ گریڈ کیا گیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ خصوصی بچوں کے لیے 9 کروڑ روپے سے 14 نئی بسیں فراہم کی گئیں۔ ملازمتوں میں خصوصی افراد کے کوٹے پر عملدر آمد یقینی بنایا گیا ہے۔

The post ہنر مند نوجوان ہر ریاست کا اثاثہ ہوتے ہیں: عثمان بزدار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36yE1a3

No comments:

Post a Comment