وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا، ملیحہ لودھی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 3 September 2019

وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا، ملیحہ لودھی

Kashmir

نیویارک: اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ کشمیریوں نے کرفیو توڑ کر بھارتی فوجی قبضے کو مسترد کردیا۔

ان خیالات کا اظہار ملیحہ لودھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ سے ملاقات کے موقع پر کیا، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا رواں ماہ جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا، بھارت جارحیت بے نقاب ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نےکرفیو توڑ کر بھارتی فوجی قبضے کو مسترد کر دیا، بھارت کشمیر میں نہتے مسلمانوں پر جبری طور پر قابض ہے۔

ملاقات کے دوران ساجدتارڑ نے سفارتی محاذ پر مستقل مندوب کی خدمات کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کرانے کی پیشکش پر قائم ہیں۔

ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش سے بھارت بدحواس ہوگیا ہے، مشیر امریکی صدر ساجد تارڑ

ساجد تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔

خیال رہے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کو پاکستان دنیا بھر میں اجاگر کررہا ہے، اور آزادی کی تحریک کو ہرممکن کامیاب بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

The post وزیراعظم عمران خان کا جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی ہوگا، ملیحہ لودھی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HHaiBG

No comments:

Post a Comment