واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس شیرس ڈیوڈز نے وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو خط لکھا جس میں مقبوضہ کشمیر کی حالیہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا۔
رکن کانگریس شیرس ڈیوڈز کا مائیک پومپیو کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے کہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش ہے، بھارت کی جانب سے کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے پر پریشان ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہوں، کشمیر کے سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تشویش ہے، کشمیریوں کی نقل و حرکت پر عائد پابندی کو ایک ماہ ہو چکا ہے۔
رکن کانگریس نے خط میں لکھا کہ امریکا کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھارت کے سامنے اٹھائے، کشمیر کے معاملے پر بات کرنا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے۔
شیرس ڈیوڈز کا کہنا تھا کہ کشمیر میں جمہوریت کی بالادستی کے لئے بھی بات کرنا ہوگی، بین الاقوامی مبصروں، این جی اوز کا کشمیر میں داخلہ بحال کیا جائے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر او آئی سی انسانی حقوق کمیشن کا اظہار تشویش
انہون نے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ امریکی اقدار اور خارجہ پالیسی کا اہم جز ہے، اپنی اقدار کیلئے کھڑے ہوکر دنیا کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنا ہے۔
The post امریکی رکن کانگریس کا مائیک پومپیو کو خط، کشمیر کی صورت حال پر تشویش appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2zLSUHB
No comments:
Post a Comment