ملکی برآمدات کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے: عبدالرزاق داﺅد - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 3 September 2019

ملکی برآمدات کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے: عبدالرزاق داﺅد

Trade

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد سے کاروباری وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ملکی برآمدات کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری اصلاحات سے ملکی معاشی ترقی کو مزید فروغ ملے گا، ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ اصلاحات سے تجارت کو فائدہ پہنچے گا۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ملکی برآمدات کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے، تجارت سے متعلق سرمایہ کاری اہم ہے اور اس کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی اور صنعتی شعبے میں بہتری کے لئے صنعتی بنیاد کو بڑھا رہے ہیں، مینوفیکچرنگ شعبے اور بالخصوص بڑی صنعتوں کی ترقی کے لئے اہم اقدامات پر کام کر رہے ہیں۔

The post ملکی برآمدات کو بڑھانا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے: عبدالرزاق داﺅد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MVTo6z

No comments:

Post a Comment