کشمیر میں جاری انسانی بحران نے دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے: وزیر خارجہ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 3 September 2019

کشمیر میں جاری انسانی بحران نے دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے: وزیر خارجہ

Shah Mehmood Qureshi

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر میں جاری انسانی بحران نے دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے، یورپی پارلیمنٹ نے بھی کشمیر میں کرفیو اور کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جاری انسانی بحران نے دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے، ایک دن میں 2 سے زائد وزرائے خارجہ سے کشمیر پر بات کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ معاملے پر بات کرنے اماراتی اور سعودی وزرائے خارجہ پاکستان آرہے ہیں، یورپی پارلیمنٹ نے بھی کشمیر میں کرفیو اور کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو سے صورتحال سنگین ہو رہی ہے، دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی سے آگاہ کرتے رہیں گے۔ کشمیریوں کے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ کشمیریوں کی آواز ہر سفارتی حلقے میں اٹھائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیر خارجہ کا ترک ہم منصب میولود چاؤش اوغلو سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔ دونوں کے درمیان مقبوضہ کشمیر اور خطے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکی کے مابین دیرینہ تاریخی، سماجی اور ثقافتی تعلقات ہیں، خطے سے متعلقہ امور پر پاکستان اور ترکی کے نقطہ نظر میں مماثلت ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ دونوں ممالک نے مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست سے مسلسل کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔ لاکھوں انسانوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

The post کشمیر میں جاری انسانی بحران نے دنیا کی توجہ حاصل کر لی ہے: وزیر خارجہ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2MUxrFd

No comments:

Post a Comment