کراچی اورسکھر کے درمیان تیزترین ٹرین لے کرآؤں گا، شیخ رشید - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 6 September 2019

کراچی اورسکھر کے درمیان تیزترین ٹرین لے کرآؤں گا، شیخ رشید

شیخ رشید

سکھر: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے پچھلےسال سے 10 ارب زیادہ کمائے ہیں، 5 سال میں ریلوے کا خسارہ کم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی اورسکھرکے درمیان تیز ترین ٹرین لے کر آؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ 1861میں پٹڑی ڈلی تھی، ٹریک ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے، ایم ایل ون بننےسےانقلاب آئے گا، ایم ایل ون بنے گا تو ایک لاکھ لوگوں کوروزگار ملے گا۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم نے پچھلےسال سے 10 ارب زیادہ کمائے ہیں، 5 سال میں ریلوے کا خسارہ کم کریں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ سکھرکے لوگ کہہ رہے ہیں نوکری، پانی نہیں ہے، لوگوں کوعمران خان کی دیانت پر یقین ہے، لوگوں کویقین ہےعمران خان حالات بدلے گا۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کے دوستوں نے پلی بارگین کی کوششیں شروع کردیں، نوازشریف بھی پلی بارگین کی کوشش میں ہے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مودی سےغلطی ہوئی ہے اس کو جانے نہیں دینا، مودی کی حرکت کے بعد ہمارے پاس جنگ کے سوا آپشن نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم جنگ کی خواہش رکھتے ہیں نہ ہی سوچ رکھتے ہیں، چاہتے ہیں مذاکرات سے معاملہ حل ہو ورنہ خطہ لپیٹ میں آئے گا۔

The post کراچی اورسکھر کے درمیان تیزترین ٹرین لے کرآؤں گا، شیخ رشید appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZMucFN

No comments:

Post a Comment