لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری اسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی کویقینی بنانے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات لی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیرصدارت محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا جس میں اسپیشل سیکرٹری میاں شکیل، منیجنگ ڈائریکٹرلاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اجمل بھٹی ودیگر افسران نے شرکت کی۔
وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس میں ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو فعال کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ایم ڈی لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورمختلف سرکاری اسپتالوں کے ایم ایس حضرات نے فضلے کوتلف کرنے کے مختلف طریقہ کار پربریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہ سرکاری اسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسپتالوں کو صاف رکھ کرآنے والے مریضوں اورلواحقین کوصاف ستھراماحول فراہم کریں گے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام سرکاری اسپتالوں کے فضلے کی محفوظ تلفی کویقینی بنانے کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی خدمات لی جا رہی ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرکے عمدہ علاج گاہیں بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری اسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا۔
The post سرکاری اسپتالوں کا فضلہ تلف کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا، یاسمین راشد appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PP7I33
No comments:
Post a Comment