لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی میں ون مین شو تھا، فیصلے بغیرمشاورت کے کیے جاتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سے صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور نے ملاقات کی، راجہ بشارت نے محکمہ قانون و پارلیمانی امور کی کارکردگی سے متعلو رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کی۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ایک سال میں وہ کام کیا جو سابق حکومتیں کئی سال نہ کرسکیں، پنجاب اسمبلی نے پہلے سال ریکارڈ قانون سازی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی نے ایک سال میں انتہائی اہمیت کے 19 بل منظور کیے، تقریباً 32 اہم بل تیاری کے مراحل میں ہیں۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ محکمہ قانون و پارلیمانی امور کا نئی ویب سائٹ کا اجرا خوش آئند ہے، ماضی میں ون مین شو تھا، فیصلے بغیر مشاورت کے کیے جاتے تھے۔
حوالات میں ملزمان سے ماورائے قانون کوئی اقدام برداشت نہیں ہوگا: عثمان بزدار
یاد رہے کہ رواں ہفتے وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس نظام میں اصلاحات کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ حوالات میں ملزمان سے ماورائے قانون کوئی اقدام برداشت نہیں ہوگا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سابق حکومتوں نے پولیس کے محکمے کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا، ہم اس میں موجود خامیوں کو درست کر کے عوام دوست پولیس نظام لائیں گے۔
The post ایک سال میں وہ کام کیا جو سابق حکومتیں کئی سال نہ کر سکیں ، عثمان بزدار appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UE4Apv
No comments:
Post a Comment