حکومت کاروبارمیں آسانی پیدا کرکے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے، یوسف نسیم کھوکھر - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 6 September 2019

حکومت کاروبارمیں آسانی پیدا کرکے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے، یوسف نسیم کھوکھر

لاہو: چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں میں اصلاحات پر عملدرآمد کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں محکمہ صنعت، منصوبہ بندی وترقیات، قانون کے سیکرٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی، سی ای او لیسکو اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے حوالے سے صوبائی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں مختلف اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کو اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب میں سرکاری فیسوں کی آن لائن ادائیگی کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ تعمیر کی اجازت کے حصول کو آسان بنایا گیا ہے اور پنجاب میں جائیداد کے اندراج کے طریقہ کار کو مکمل طور پر خود کار بنایا جائے گا۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ حکومت کاروبار میں آسانی پیدا کر کے سرمایہ کاروں کے لیے ساز گار ماحول فراہم کر رہی ہے۔

یوسف نسیم کھوکھر نے کہا کہ مختلف شعبوں میں اصلاحات پر عملدرآمد کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹھوس اقدامات کے باعث کاروبار میں آسانی سے متعلق عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی رینکنگ بہترہوگی۔

The post حکومت کاروبارمیں آسانی پیدا کرکے سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول فراہم کررہی ہے، یوسف نسیم کھوکھر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2HSJSNx

No comments:

Post a Comment