ترکی میں سابق سوڈانی عہدیدار پر لاکھوں یورو کی منی لانڈرنگ کا الزام - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 4 September 2019

ترکی میں سابق سوڈانی عہدیدار پر لاکھوں یورو کی منی لانڈرنگ کا الزام

Turkey

خرطوم :سوڈان کی اسلامی فقہ اکیڈمی کے سابق سربراہ اور نیشنل کانگریس پارٹی کے رہنما عصام احمد البشیر پرترکی میں 6 لاکھ 80ہزار یورو کی رقم کی منی لانڈرنگ کے الزام میں عائد کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوڈان انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردی سے متعلق فنانسنگ پراسیکیوشن نے معزول حکومت کے رہنما عمر البشیر کے قریبی ساتھی عصام البشیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں، ان پر بیرون ملک سفر پرپابندی کےساتھ ان کے اندرون ملک تمام اثاثے منجمد کردئیے گئے ۔

البشیرپرالزام ہے کہ انہوں نے ایک ترک بنک کے ذریعے چھ لاکھ 80 ہزار یورو کی رقم غیرقانونی طورپر بیرون ملک منتقل کی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کے خلاف سابقہ انسداد بدعنوانی سپریم کمیٹی عصام البشیر کے بیرون ملک اکاؤنٹ سے رقوم کی منتقلی کا شبہ ظاہر کیا گیاجس کے بعد یہ کیس منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت سے نمٹنے کے معاملے کے لیے قائم کردہ پراسیکیوٹر احمد سلیمان العوض کے سپرد کردیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ استغاثہ نے اس شبے کی تفتیش کی اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ مذکورہ شخص نے خرطوم کے ایک مشہور بینک میں اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ترکی کے ایک بینک میں ھ لاکھ 80 ہزار یورو کی رقم بینک ٹرانزیکشن کی۔

The post ترکی میں سابق سوڈانی عہدیدار پر لاکھوں یورو کی منی لانڈرنگ کا الزام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZGmMUy

No comments:

Post a Comment