منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 4 September 2019

منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

اسلام آباد: احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس کی سماعت ہوئی، آصف زرداری اور فریال تالپور کو ڈیوٹی جج کے روبروپیش کیا گیا۔

ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے ریمارکس دیے کہ متعلقہ جج ریفرنسز کو سن رہے ہیں وہی سماعت کریں گے، درخواستیں میں سن لیا ہوں لیکن کیس متعلقہ جج ہی سنیں گے۔

معزز جج راجہ جواد عباس نے منی لانڈرنگ اور پارک لین کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت نے حاضری لگا کر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو واپس بھیجنے کا حکم دے دیا۔

The post منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZLqtnJ

No comments:

Post a Comment