پشاور: يوم دفاع جوش و خروش سے منانے کی تیاری عروج پر پہنچ گئی، کرنل شير خان اسٹيڈيم ميں پاک فوج کے جوانوں نے فل ڈريس ريہرسل کی اور پیشہ ورانہ مہارت کا بھرپورمظاہرہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پشاور کےکرنل شير خان اسٹيڈيم توپوں کی گھن گرج اور یوم دفاع کیلئے ہونے والے ایونٹ کی فل ڈریس ریہرسل میں پاکستان کے محافظوں کے عزم و حوصلے سے گونج اٹھا۔
یوم دفاع کے سلسلے میں تقریب کی فل ڈریس ریہرسل کی تقریب کا انعقاد کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم میں کیا گیا ، تقریب میں مہمان خصوصی بریگیڈئیر سرفراز،غازیوں،شہدا کے لواحقین سمیت خواتین اوربچوں نے شرکت کی۔
فل ڈریس ریہرسل کی تقریب میں جوانوں نے دہشت گردوں سےنمنٹے کی مشق کاعملی نمونہ پیش کیا اور شیردل جوانوں نے کمال فن دکھاتے ہوئے صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
دفاع وطن کے لئے استعمال ہونے والے ہتھیار اورجنگی سازو سامان بھی نمائش کا حصہ بنے۔
کرنل شیر خان شہید اسٹیڈیم کےسبزہ زارمیں قائداعظم اور شہدا کی تصاویر آویزاں کی گئی جبکہ بری ،بحری ، فضائیہ پولیس کے اسٹالز بھی لگائے گئے۔
یاد رہے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا یوم دفاع پر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی ہر شہید کےگھر جانے کا پروگرام جاری رکھا گیا، گزشتہ سال بہت اچھا رسپانس رہاہر شہیدکو یاد کیاگیا، اس سال بھی ہر شہید کےگھر پہنچیں گے۔
یوم دفاع وشہداکی مرکزی تقریب جی ایچ کیومیں منعقدہوگی ، تقریب کے فارمیٹ میں تبدیلی کی گئی ہے ، جی ایچ کیومیں شام کے وقت تقریب شام کے وقت نہیں دن میں ہوگی ، جس میں شہداکےلواحقین اورغازی شرکت کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے 6 سمتبر کشمیر ڈیفنس ڈے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
The post کرنل شير خان اسٹيڈيم ميں یوم دفاع کی فل ڈریس ریہرسل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2POX0tw
No comments:
Post a Comment