کراچی : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیرپرپاکستان کا مؤقف واضح ہے ہم سب متحد ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں مسرور بیس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ بہترین صلاحیتوں کی فورس ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1965 کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے پاک فضائیہ کتنی اہم ہے، ایم ایم عالم نے 5 بھارتی طیارے گرائے تھے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پلواما واقعے کے بعد بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپرپاکستان کا مؤقف واضح ہے ہم سب متحد ہیں، انشااللہ کشمیربنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد، وزیراعلیٰ سندھ نے نعرہ لگایا۔
ملک بھرمیں یوم دفاع کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا جا رہا ہے
واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔
یوم دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔
شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جی ایچ کیو میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
The post 1965 کا دن ہمیں یاد دلاتا ہے پاک فضائیہ کتنی اہم ہے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2zVcjG6
No comments:
Post a Comment