لیجنڈری اداکارعابد علی کی میت پر تنازعہ کھڑا ہوگیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 5 September 2019

لیجنڈری اداکارعابد علی کی میت پر تنازعہ کھڑا ہوگیا

کراچی : لیجینڈری اداکارعابد علی کی میت پر تنازعہ کھڑاہوگیا، عابد علی کی بیٹی راحمہ نے ایک بار پھر دوسری بیوی میرے والد کو ہم سے چھین کر لے گئیں۔

تفصیلات کے مطاب یجینڈری اداکارعابد علی کی میت پر بیٹوں اور دوسری بیوی کے درمیان تنازعہ کھڑا ہوگیا ، عابد علی کی بیٹی راحمہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا سوتیلی ماں والد کی میت لے کر چلی گئیں ہیں ، انہیں یہ تک نہیں بتایا کہ والد کا جنازہ کہاں اور کب ہے۔

راحمہ نے روتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر دوسری بیوی میرے والد کو ہم سے چھین کر لےگئیں۔

خیال رہے رابعہ عابد مرحوم عابد علی کی دوسری بیوی ہے۔

یاد رہے گذشتہ روز پاکستانی ڈرامے کو بام عروج پر پہنچانے والے ممتازاداکارعابدعلی کراچی میں انتقال کرگئے تھے ، اہلیہ رابعہ عابد نے اے آروائی نیوزسے بات کرتے ہوئے عابد علی کے انتقال کی تصدیق کی اور مداحوں سے عابد علی کے لیے مغفرت کی دعاکرنے کی بھی اپیل کی تھی۔

مزید پڑھیں :  لیجنڈ اداکار عابد علی کراچی میں انتقال کرگئے

وہ طویل عرصے سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔عابد علی گذشتہ دو ماہ سے کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے

واضح رہے ٹیلی وژن نگری میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار عابد علی 1952 میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے، ان کی تین بیٹیاں ہیں، جبکہ ایک بیٹی ایمان علی نے فلم بول سے شہرت حاصل کی۔

عابد علی نے دو شادیاں کی تھیں، ان کی پہلی بیگم حمیرا علی اور دوسری رابعہ نورین ہیں اور ان دونوں کا تعلق بھی شوبز سے ہے۔۔

اداکار کو لا جواب اداکاری اور شعبے میں قابل قدر خدمات انجام دینے پر صدر پاکستان نے1985 میں انہیں پرائڈ آف پارفامنس سے بھی نوازا تھا۔

The post لیجنڈری اداکارعابد علی کی میت پر تنازعہ کھڑا ہوگیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2PMfkU2

No comments:

Post a Comment