چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 6 September 2019

چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی

اسلام آباد : سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے کہا ہے کہ چھ ستمبرکادن ہماری تاریخ کاایک سنہراباب ہے ، دشمنوں پرلرزہ طاری کرنے پر ہم اللہ کے حضور سربسجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے اپنے پیغام میں کہا چھ ستمبرکادن ہماری تاریخ کاایک سنہراباب ہے، آج کادن ہمیں شہدااورغازیوں کےلازوال کارناموں کی یاد دلاتا ہے اور آج ہی کےدن بےمثل شجاعت ودلیری سے نئی داستانیں رقم کی گئیں۔

سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ ہماری بہادرافواج نے دشمن کے مذموم ارادوں کو خاک میں ملایا، بحریہ کے آپریشن سومنات کے دوران دوارکا میں دشمن کو نشانہ بنایا، آبدوزغازی نے بھارتی بحری بیڑے کو منظر نامے سے دور رکھا۔

ایڈمرل ظفرمحمودعباسی نے کہا پاکستان نیوی نےپلوامہ واقعےکےبعدصلاحیتوں کابھرپورمظاہرہ کیا، پاکستان نیوی کےایئرکرافٹ نےبھارت کی جدید آبدوز کا سراغ لگایا، دشمنوں پرلرزہ طاری کرنےپرہم اللہ کےحضورسربسجودہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اپنےکشمیری بھائیوں کےساتھ مکمل یکجہتی کااظہارکرتےہیں، عزم کرتےہیں پاکستان کوخوشحال اوراسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے ، پاک فوج کاہرجوان ملک کےدفاع کےعزم کی تجدید کرتا ہے۔

مزید پڑھیں : ملک بھرمیں یوم دفاع کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے منایا جا رہا ہے

خیال رہے ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے جس کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

یوم دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

The post چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، ایڈمرل ظفر محمود عباسی appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2ZI1khY

No comments:

Post a Comment