پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کی امداد کے لیے تیار ہے: وزیر اعظم - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 7 April 2019

پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کی امداد کے لیے تیار ہے: وزیر اعظم

Survey

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کی مدد کے لیے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے ٹویٹ پیغام میں ایران میں بد ترین سیلاب پر ہمدردانہ جذبات کے تحت کہا کہ وہ سیلاب سے دوچار ایرانی عوام کے لیے دعا گو ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کو ضروری امدادی سامان بھجوانے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ ایران میں بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے، جس کے نتیجے میں 70 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، سیلاب سے ایران کے 13 صوبے متاثر ہوئے اور مجموعی طور پر 4 لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ایران میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی

سیلابی ریلے کے باعث 78 شاہراہیں بہہ گئی ہیں اور 84 پلوں کو نقصان پہنچا ہے، سب سے زیادہ نقصان صوبہ لرستان کو پہنچا ہے جہاں اکثر دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہو چکا اور 14 افراد جاں بحق ہوئے۔

محکمہ موسمیات نے صوبہ خوزستان میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے سیلاب میں مزید طغیانی کا خدشہ ہے جب کہ ڈیموں اور دریاؤں کے نزدیک واقع بستیوں کو حفظِ ماتقدم کے تحت خالی کرا لیا گیا ہے۔

ایران میں مقامی اداروں کے ساتھ عالمی ادارے بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں، امدادی کیمپوں میں طبی مراکز قائم کردیے گئے ہیں۔

The post پاکستان مشکل گھڑی میں ایران کی امداد کے لیے تیار ہے: وزیر اعظم appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2OVypyZ

No comments:

Post a Comment