کراچی:‌ انجن میں آتشزدگی، اسسٹنٹ ڈرائیور جھلس کر جاں بحق - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 7 April 2019

کراچی:‌ انجن میں آتشزدگی، اسسٹنٹ ڈرائیور جھلس کر جاں بحق

کراچی: شہر قائد میں واقع سٹی ریلوے اسٹیشن پر انجن میں آگ لگنے کے باعث اسسٹنٹ ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی اسیٹشن پر انجن میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کی وجہ سے ریلوے کے دو ملازمین متاثر ہوئے، جھلسنے والوں میں اسسٹنٹ ڈرائیور ارشد رحمان اور ڈپٹی ڈرائیور نعیم شامل تھے۔

پولیس حکام کے مطابق ٹرین کے انجن میں آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ انتظامیہ نے دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا۔ ڈاکٹر کے مطابق اسسٹنٹ ڈرائیور راشد کا جسم 100 فیصد جھلس چکا تھا۔

ڈاکٹر نے دونوں مریضوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھ کر طبی امداد فراہم کیں البتہ اسٹنٹ ڈرائیور جانبر نہ ہوسکا جبکہ ڈپٹی ڈرائیور محمد نعیم کی حالت اب خطرے سے باہر قرار دی گئی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق نعیم کا جسم 17 فیصد متاثر ہوا تھا البتہ راشد کا مکمل جسم جھلس چکا تھا۔

ریلوے حکام نے پیش آنے والے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو تحقیقات کا حکم دے دیا، ذرائع کے مطابق غفلت برتنے والے ملازم کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

The post کراچی:‌ انجن میں آتشزدگی، اسسٹنٹ ڈرائیور جھلس کر جاں بحق appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2U51toB

No comments:

Post a Comment