ریاض: سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو دہشت گردوں گرفتار کرلیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف میں واقع ابوحدریہ کے نزدیک چار دہشت گردوں نے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق چاروں دہشت گرد ملک سے بھاگنے کی کوشش کررہے تھے، چاروں دہشت گردوں میں سے تین کے نام سعودی عرب کو مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھے۔
ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کی لاشوں کو پولیس نے تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ دو سال قبل سعودی عرب کے مشرقی صوبے القطیف میں 2 دہشت گرد پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تھے۔
سعودی وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں مبینہ دہشت گرد پولیس کار میں فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے جنہیں سعودی سیکیورٹی فورسز نے مقابلے کے بعد ہلاک کردیا۔
The post سعودی عرب، سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں 2 دہشت گرد ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2D1NkDf
No comments:
Post a Comment