جذبہ خیر سگالی، حکومت پاکستان نے 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 7 April 2019

جذبہ خیر سگالی، حکومت پاکستان نے 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا

کراچی: حکومت پاکستان نے جزبہ خیر سگالی کے تحت سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے 260 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا،  پہلے مرحلے میں 100 مچھیروں کو رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہونے والے ماہی گیروں کی رہائی کا فیصلہ حکومت پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا۔

رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیر ایک بجے کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور روانہ ہوئے، پنجاب کے دارالحکومت پہنچنے کے بعد تمام لوگوں کو واہگہ بارڈر کے مقام پر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: جے پور جیل میں قتل کیے گئے پاکستانی شاکر اللہ کی میت پاکستان پہنچ گئی

یہ بھی پڑھیں: بھارتی قید میں ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق

حکومت پاکستان مختلف تاریخوں میں مرحلہ وار 260 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرے گی، پہلے مرحلے میں 100 کے قریب سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والوں کو رہائی دی گئی۔

آج رہا ہونیوالے 100بھارتی ماہی گیروں کے کراچی سے لاہور تک کے سفری اخراجات ایدھی فاونڈیشن کی جانب سے ادا کیے گئے جبکہ رہائی کے موقع پر فاؤنڈیشن کی جانب سے انہیں تحائف بھی دیے گئے۔

یاد رہے کہ سمندری حدود کی خلاف ورزی پر حراست میں لیے جانے والے قیدیوں کے ساتھ حکومت کی ہدایت پر جیل انتظامیہ اچھا برتاؤ کرتی ہے اس کے برعکس بھارتی جیلوں میں قید پاکستانیوں پر تشدد اور مظالم کے پہاڑ توڑے جاتے ہیں۔ رواں سال میں اب تک بھارتی جیلوں میں قید دو پاکستانیوں کو انتہاء پسندوں نے تشدد کر کے شہید بھی کیا۔

The post جذبہ خیر سگالی، حکومت پاکستان نے 100 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar http://bit.ly/2KgbkZr

No comments:

Post a Comment