ملیشیا اور تھائی لینڈ میں سیلاب نے تباہی مچادی، متعدد ہلاکتیں - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 2 December 2024

ملیشیا اور تھائی لینڈ میں سیلاب نے تباہی مچادی، متعدد ہلاکتیں

شمالی ملیشیا اور جنوبی تھائی لینڈ میں شدید سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ جس کے سبب متعدد افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث شمالی ملیشیا اور تھائی لینڈ میں کے ہزاروں افراد شدید متاثر ہوئے ہیں۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 30 نومبر تک سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو چکا ہے، جس کے باعث لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل جاری ہے۔

آفات سے بچاؤ اور بحالی کے محکمہ کے مطابق، جنوبی تھائی لینڈ میں شدید سیلاب سے ہزاروں گھر متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں ہزاروں افراد 200 عارضی ریلیف کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

صوبہ سونگکھلا کے چانا ضلع میں آنے والے شدید سیلاب نے 50 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والے سیلاب کی کئی ویڈیو فوٹیج میں سیلاب کی شدت کو دیکھا گیا ہے۔

لوگوں کو ٹرکوں پر گھروں سے ریسکیو کیا جارہا ہے، کیونکہ ان کے گھر سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔ جبکہ ایک ویڈیو میں یالا صوبے کے ستینگ نوکو ضلع میں امدادی کارکن سیلاب سے متاثرہ مکان کی چھت سے ایک بچے کو نکالتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔

نیشنل ڈیزاسٹر کنٹرول سینٹر کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے پڑوسی ملک ملیشیا میں آنے والے شدید سیلاب سے 9 ریاستوں کے تقریباً 139000 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

تاج محل، لال قلعہ مسلمانوں نے بنایا ہے اسے بھی توڑ دو!

واضح رہے کہ تھائی لینڈ کے پڑوسی ملک فلپائن کو صرف نومبر کے مہینے میں 6 سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ جس کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GPSd176

No comments:

Post a Comment