بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیپال کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
لاہور میں کھیلے جا رہے چوتھے بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی نا قابل شکست شاندار پرفارمنس جاری ہے اور پہلے سیمی فائنل میں نیپال کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے ہرا کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔
قومی ٹیم نے نیپال کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 95 رنز ہدف چھٹے اوور میں ہی حاصل کر لیا۔ کامران اختر نے 63 رنز کی شاندار اننگ کھیلی جب کہ بابر علی نے 32 رنز اسکور کیے۔
اس سے قبل نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 94 رنز بنائے تھے۔
پاکستان کے مطیع اللہ نے اپنے چار اوورز کے کوٹے میں 5 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/dXmLhHv
No comments:
Post a Comment