اس بار قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا، محسن نقوی کا پولیس کو حکم - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 23 November 2024

اس بار قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا، محسن نقوی کا پولیس کو حکم

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس کا ہدایت کی ہے کہ اس بار اسلام آبادمیں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کو واپس نہیں جانے دینا اور امن کوخراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی پولیس فورس کا حوصلہ بڑھانے پولیس لائنز پہنچ گئے اور قیام امن کیلئے اسلام آباد پولیس کی جانفشانی کی تعریف کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پولیس لائنز میں پولیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 24 نومبر کو بیلاروس کا وفد اور 25 نومبر کو بیلا روس کے صدر پاکستان کادورہ کررہےہیں، ہم نے اسلام آباد شہر کو ہر صورت محفوظ رکھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس فورس نےایک ٹیم کی طرح مل کر کام کرنا ہے، اسلام آبادکےامن کوخراب کرنے والے ہر شخص کو گرفتار کرنا ہے، اس بار اسلام آبادمیں قانون ہاتھ میں لینے والے کسی بھی شخص کوواپس نہیں جانے دینا۔

مزید پڑھیں‌: کسی سے مذاکرات کی ضرورت نہیں، وزیر داخلہ کا دو ٹوک موقف

محسن نقوی نے کہا کہ ہمیں آپ اور آپ کی زندگیاں بہت عزیز ہیں، دوران ڈیوٹی آپ نے تمام حفاظتی سامان پہننا ہے، پوری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی ہیں اور پولیس فورس نے ہیلمٹ اور حفاظتی جیکٹس پہن کر فرائض سر انجام دینے ہیں۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے، اس بار کسی کو امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، امن قائم رکھنے اور شہریوں کی جان واملاک کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

اس موقع پر آئی جی اسلام آباد،چیف کمشنر، ڈی آئی جی اور پولیس افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Ui3wjc7

No comments:

Post a Comment