لاہور: ڈولفن فورس نے نواں کوٹ میں چھری کے وار سے فیملی کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے نواں کوٹ میں ملزم نے چھری کے وار سے ممانی کو قتل اور ماموں کو زخمی کردیا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ماموں سے لین دین تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا، ملزم نے طیش میں آکر ماموں کو چھری کے وار سے زخمی کر دیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ لڑائی جھگڑے کے دوران ملزم کے اہل خانہ نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی، اسی دوران ملزم نے اپنی ممانی سمیت زوجہ اور بچوں کو بھی زخمی کیا۔
ڈولفن فورس کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزم کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی، ملزم شاہد کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/klL6XMz
No comments:
Post a Comment