حیدرآباد: بھارت میں جھاڑو لگانے والے ایک مزدور کی بیٹی کو ایم بی بی ایس میں داخلہ مل گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست تلنگانہ کے شہر ورنگل کے رہائشی کنڈاڈا سیانا کی بیٹی کنڈاڈا ہندو نے ’’کالوجی میڈیکل یونیورسٹی‘‘ میں ایم بی بی ایس کی نشست حاصل کر لی۔
لڑکی نے یہ کارنامہ نیٹ میں 720 میں سے 466 نمبر حاصل کر کے انجام دیا ہے، جس پر انھیں ایم بی بی ایس کی مفت سیٹ مل گئی ہے، کالوجی میڈیکل یونیورسٹی کے تحت نرسم پیٹ میڈیکل کالج نے داخلے کی تصدیق کی۔
کنڈاڈا ہندو کی اس کامیابی کو عزم اور محنت کی ایک متاثر کن مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، انھوں نے اپنے خاندان کو درپیش چیلنجوں کے باوجود میڈیکل کے شعبے میں اپنا کیریئر بنانے کا عزم نہیں چھوڑا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/8zSndpL
No comments:
Post a Comment