بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے معاملے پر ٹیم انتظامیہ میں اختلافات - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 13 October 2024

بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے معاملے پر ٹیم انتظامیہ میں اختلافات

بابر اعظم ان دنوں اپنے کیریئر کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں تاہم بُری فارم کے باوجود انہیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے ہیں۔

پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم ان دنوں اپنے کیریئر کے بدترین دور سے گزر رہے ہیں اور عرصہ ہوا انہوں نے کوئی بڑی اننگ نہیں کھیلی۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست اور بابر اعظم کی ناکامی کے بعد دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے انہیں پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

بابر اعظم جن کا بلا گزشتہ ایک سال سے خاموش ہے۔ حالیہ بنگلہ دیش سیریز میں ناکامی کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ میں بھی وہ پہلی اننگ میں 30 اور دوسری اننگ میں صرف 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد انہیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں آرام دیے جانے کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔ تاہم بابر اعظم کو ٹیم سے ڈراپ کیے جانے کے معاملے پر سلیکشن کمیٹی اور ٹیم منیجمنٹ کے درمیان اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ سلیکشن کمیٹی بابر اعظم کی جگہ کامران غلام کو دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے کامران غلام کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنا چاہتی ہے تاہم ٹیم منیجمنٹ ان کے اس خیال سے متفق نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے ک سلیکشن کمیٹی ملتان کی پچ کی تیاری میں بھی فیصلہ کرے گی جب کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو قومی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے۔

آج چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز کا مشترکہ اجلاس بھی ہوا جس میں ٹیم کی حالیہ کارکردگی اور فٹنس کا جائزہ لیا گیا، جس میں سلیکشن کمیٹی اور مینٹورز نے چیئرمین کو تجاویز دیں جب کہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم میں متوقع تبدیلیوں سے بھی آگاہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی نے مینٹوز کا نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی جانچنے کا عمل مکمل کرنے پر اتفاق کیا اور اجلاس میں کھلاڑیوں کے فٹنس کے عمل کو بھی رواں سیریز کے اختتام تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پچز کا معیار بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ ملتان میں پاک انگلینڈ پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کی بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پہلی اننگ میں 550 سے زائد رنز بنانے کے باوجود اننگ کی شکست پانے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی۔

یہ شان مسعود کی کپتان میں مسلسل چھٹے ٹیسٹ میچ میں شکست بھی ہے اور وہ پاکستان کی تاریخ کے ناکام ترین کپتان بن گئے ہیں جب کہ انہیں دورہ انگلینڈ کے بعد انہیں قیادت سے ہٹائے جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/d53bKTN

No comments:

Post a Comment