شارجہ میں ٹیپ بال کرکٹ میلہ سجنے کو ہے تیار - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 14 October 2024

شارجہ میں ٹیپ بال کرکٹ میلہ سجنے کو ہے تیار

شارجہ کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیپ بال کرکٹ کا میلہ دسمبر میں سجے گا سابق قومی اسپنر ثقلین مشتاق کو ٹورنامنٹ میں اہم ذمے داری مل گئی۔

جاوید میانداد کے چھکے سے دنیا بھر میں مشہور ہونے والے شارجہ کے تاریخی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک بار پھر بڑا کرکٹ ٹورنامنٹ ہونے جا رہاہے۔ شارجہ میں ٹیپ بال کرکٹ کا میلہ دسمبر میں سجے گا۔

اس ٹورنامنٹ میں امارات میں مقیم افراد کے لیے انٹری مفت ہو گی جب کہ سابق قومی اسپنر ثقلین مشتاق ٹورنامنٹ کے برینڈ ایمبیسڈر ہوں گے۔

دسمبر میں ہونے والے سوپر فکس چیمپئن شپ سیزن تھری میں پاکستان، بھارت، یو اے ای، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا سمیت 10 ٹیمیں شرکت کریں گی۔

چیئرمین سوپر فکس نوید احد، ڈائریکٹر فیلڈ آپریشنز سجاد عباسی، میڈیا ڈائریکٹر ارشد انجم اور ڈائریکٹر اسٹریٹیجک الائنس عمر فاروق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایونٹ کا مقصد کرکٹ کا فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور کمیونیٹی کا مثبت امیج سامنے لانا ہے۔ اس سال ٹورنامنٹ کے برینڈ ایمبیسڈر اسپنر ثقلین مشتاق ہوں گے۔

ہر اننگز میں 6، 6 اوورز کا کھیل ہو گا۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 30 ہزار جبکہ رنر اپ ٹٰیم کو 15 ہزار درہم نقد انعام دیا جائے گا۔

اس موقع پر میڈیا ڈائریکٹر ارشد انجم کا کہنا تھا کہ میڈیا کی کوریج کی بدولت نہ صرف یہ ٹورنامنٹ یو اے ای بلکہ پوری دنیا میں مقبول ہو رہا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/lFLjOtx

No comments:

Post a Comment