اسلام آباد: وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ افغانستان میں جو پیسہ جنگ پر لگا اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بحالی پر لگانے کی ضرورت ہے، یہ پیسہ ایمانداری سے ترقی پر لگایا گیا تو عالمی سیکیورٹی بہتر ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ دنیا کو وہ غلطی نہیں دہرانی چاہیئے تھی جو سوویت انخلا کے بعد کی تھی۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ وقت افغانستان کا ساتھ دینے کا ہے ساتھ چھوڑنے کا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو پیسہ جنگ پر لگا اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بحالی پر لگانے کی ضرورت ہے، یہ پیسہ ایمانداری سے ترقی پر لگایا گیا تو عالمی سیکیورٹی بہتر ہوگی۔
The world must not repeat the mistake it made after the soviet withdrawal . This is the time for the global community to engage and not isolate Afghanistan. A fraction of the money spent on the war in Afghanistan, spent honestly on development can enhance global security.
— Asad Umar (@Asad_Umar) August 28, 2021
The post جتنا پیسہ افغان جنگ پر لگا اس کا چھوٹا سا حصہ بحالی پر لگانے کی ضرورت ہے: اسد عمر appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3kzEl0O
No comments:
Post a Comment