کراچی : کورنگی مہران ٹاؤن میں واقع فیکٹری میں آتشزدگی کا مقدمہ فیکٹری مالکان، منیجر و دیگر افسران کے خلاف درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع چمڑا رنگنے کی فیکٹری میں آتشزدگی کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں فیکٹری کے 2 مالکان، منیجر، 2 سپروائزر اور چوکیدار نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری میں ایمرجنسی صورتحال میں نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا، عمارت ایسے بنائی گئی کہ ایمرجنسی میں کوئی باہر بھی نہیں نکل سکتا جب کہ فیکٹری میں داخل ہونے کا بھی صرف ایک ہی راستہ تھا۔
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری میں کوئی الارم سسٹم بھی موجود نہ تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری آتشزدگی واقعے میں ملوث ملزمان میں سے تاحال کوئی گرفتار نہ ہوسکا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 افراد جاں بحق ہوئے جب کہ ایک شخص حادثے میں اپنے بیٹے کی موت پر صدمے سے چل بسا۔
The post کورنگی فیکٹری سانحہ: مالکان و دیگر کیخلاف مقدمہ درج appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UWRgkQ
No comments:
Post a Comment