احسان مانی کی معذرت، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کیلئے دونام تجویز کردیے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 26 August 2021

احسان مانی کی معذرت، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کیلئے دونام تجویز کردیے

پی سی بی

لاہور: چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے عہدے میں توسیع لینے سے معذرت کر لی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اس عہدے پر مزید کام نہیں کرسکتا۔

اس حوالےسے احسان مانی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے اور کہا ہے کہ کسی اور کو چیئرمین پی سی بی تعینات کردیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے احسان مانی کے فیصلے سے متعلق تصدیق کردی ہے۔ بورڈ کے نئے چیئرمین کی تقرری کا فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان چیئرمین کیلئے دو نام تجویز کیے ہیں، وزیراعظم کے بھیجے گئے ناموں پر بورڈ آف گورنرز حتمی فیصلہ کرے گا۔

وزیراعظم نے رمیز راجہ اور اسد علی خان کو پی سی بی بورڈ آف گورنرز کیلئے نامزد کردیا ہے، بورڈ آف گورنرز چند دن میں الیکشن کے ذریعے نئے چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رمیز راجہ الیکشن میں نئے چیئرمین پی سی بی کے لیےمضبوط امیدوار ہوں گے۔

The post احسان مانی کی معذرت، وزیراعظم نے چیئرمین پی سی بی کیلئے دونام تجویز کردیے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/38e8cGr

No comments:

Post a Comment