سعودی عرب میں بڑے اعلانات - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 26 August 2021

سعودی عرب میں بڑے اعلانات

ریاض: سعودی عرب میں 2016 سے اب تک 1 ٹریلین ڈالر کے ریئل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے اعلانات کیے جاچکے ہیں۔

نائٹ فرینک نامی عالمی پراپرٹی کنسلٹنٹ کے مشاہدے کے مطابق مملکت میں دو ہزار سولہ سے اب تک تقریباً ایک ٹریلین ڈالر کے ریئل اسٹیٹ اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے اعلانات کیے گئے ہیں۔

نائٹ فرینک کے مشرق وسطیٰ کی تحقیق کے سربراہ فیصل درانی کا کہنا ہے کہ سعودی وژن 2030 کے حصول میں کامیابیاں مل رہی ہیں، ملک بھر میں میگا پراجیکٹس اور رئیل اسٹیٹ زمین کی قیمتیں سعودی عرب کو عالمی سطح پر کھڑا کریں گی، مستقبل میں مزید مثبت نتائج دیکھنے کو ملیں گے۔

نائٹ فرینک کا ماننا ہے کہ سعودی عرب میں مجموعی اخراجات میں سے تقریباً 300 بلین ڈالر نئے انفراسٹرکچر کے لیے مختص ہیں جس سے وسیع مسافر ریل نیٹ ورک اور ریاض میں ایک نیا ہوائی اڈہ بھی تعمیر کیا جائے گا۔

Saudi Arabia: Foreign | Global Finance Magazine

فیصل درانی نے کہا ہے کہ سعودی حکومت نے 2030 تک ملک میں سالانہ 100 ملین وزیٹرز کو راغب کرنے کا پلان بنایا ہے، ادھر جدہ اسلامی بندرگاہ پر نیا کروز ٹرمینل بھی تیار کیا جاچکا ہے۔

Saudi Real Estate Construction Company confirms 85% construction completion of Al Akaria Village Project - Construction Business News Middle East

دوسری جانب سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے مطابق کروز انڈسٹری خود قومی سطح پر 50 ہزار ملازمتیں پیدا کرنے کے لیے تیار ہے جبکہ 2028 تک سالانہ 1.5 ملین کروز وزیٹرز متوقع ہیں۔

مملکت کے بحیرہ احمر کے ساحل کے ساتھ تقریباً 575 بلین ڈالر کی لاگت سے 1.3 ملین نئے گھروں اور ایک لاکھ سے زیادہ ہوٹل کے کمروں کی فراہمی کے لیے پراجیکٹ پر کام جاری ہے۔ نیوم نامی جدید ترین شہر بنانا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، دارالحکومت ریاض میں ایک لاکھ نئے گھر بننے کے امکانات ہیں۔

The post سعودی عرب میں بڑے اعلانات appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ko4xvr

No comments:

Post a Comment