ریاض: سعودی عرب نے ڈیجیٹل شعبے کی ترقی کے لیے نئے اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مملکت نے مصنوعی ذہانت جیسے ڈیجیٹل شعبوں میں سعودی عرب کی عالمی درجہ بندی بڑھانے کے لیے اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے۔
اس حوالے سے سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر ملکی وزیر برائے کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی عبدالله السواحه کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل شعبے کی ترقی کے لیے نئے پروگرامز شامل کیے گئے ہیں جس کا مقصد 67 کروڑ ڈالر کی مالیت کے کاروباری اداروں میں جدت پیدا کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سعودی شہریوں کے لیے کمپیوٹر پروگرامرز کی تعداد میں اضافہ کریں گے تاکہ معیاری اور ڈیجیٹل طرز کے افرادی وقت حاصل کرسکیں۔
سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ نئے اقدامات سے سعودی عرب میں معروف بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ بہت سی تکنیکی اور ڈیجیٹل اکیڈمیوں کے قیام میں مدد ملے گی۔
دریں اثنا سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفشل انٹیلیجنس اتھارٹی کے سربراہ عبداللہ الغامدی کا کہنا تھا کہ آرٹیفشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی دنیا میں پانچ بہترین ممالک کا حصہ بننا چاہتے ہیں، 2030 سے پہلے ڈیٹا سائنس اور اے آئی میں 25 ہزار ماہرین کی نوکریاں پیدا کرنا بھی ہمارے مشن کا حصہ ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمیونکیشنز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیشن کے گورنر محمد التمیمی نے عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے تمام بڑے شعبوں میں ترقی کرے گا۔
The post سعودی عرب میں نئے اقدامات کا آغاز appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3jl7QEj
No comments:
Post a Comment