مواچھ گوٹھ منی ٹرک حملہ کیس: دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے کیلیے 50لاکھ روپے انعام کااعلان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 27 August 2021

مواچھ گوٹھ منی ٹرک حملہ کیس: دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے کیلیے 50لاکھ روپے انعام کااعلان

کراچی :کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے بلدیہ مواچھ گوٹھ منی ٹرک حملہ کیس میں دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے کیلیے 50لاکھ روپے انعام کااعلان کردیا اور کہا اطلاع دینے والے کی شناخت کو صیغہ رازمیں رکھا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق بلدیہ مواچھ گوٹھ منی ٹرک حملہ کیس میں کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نےعوام سے مدد کیلئے اشتہارجاری کردیا ہے ، جس میں دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ حکومت نےملزمان کی گرفتاری پر 50لاکھ انعام رکھا ہے، اطلاع دینے والے کی شناخت کو صیغہ رازمیں رکھا جائے گا، شہری درج سی ٹی ڈی افسرکےنمبرپررابطہ کرسکتے ہیں۔

یاد رہے کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کراچی کے علاقے مواچھ موڑ دھماکے میں ملوث ‏دہشتگردوں کے سر کی قیمت 50لاکھ روپے مقرر کی تھی اور کہا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری اورانعام سےمتعلق اشتہارات دیئےجائیں گے۔

خیال رہے مواچھ گوٹھ میں منی ٹرک پر کریکر حملے میں دو بچوں سمیت 13 افراد جاں بحق ہوگئے ‏تھے، ایس پی بلدیہ نے بتایا تھا کہ گاڑی میں بیس سے پچیس افراد سوار تھے،خواتین اوربچوں کی ‏تعداد زیادہ تھی، متاثرہ خاندان لانڈھی شیرپاؤ کالونی کا رہائشی ہے جو کہ شادی کی تقریب ‏سےواپس آرہےتھے کہ بلدیہ مواچھ موڑپر موٹر سائیکل سوار نےکریکر پھینکا، واقعے کے بعد منی ‏ٹرک کےڈرائیورکوحراست میں لے لیا تھا۔

The post مواچھ گوٹھ منی ٹرک حملہ کیس: دہشت گردوں کی اطلاع دینے والے کیلیے 50لاکھ روپے انعام کااعلان appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UPmwlC

No comments:

Post a Comment